لندن میں تحریک انصاف کا وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج

کسی بھی نا خوش گوار واقعہ سے بچنے کے لیے لندن پولیس کی بھاری نفری فلیٹ کے باہر موجود تھی۔

کسی بھی نا خوش گوار واقعہ سے بچنے کے لیے لندن پولیس کی بھاری نفری فلیٹ کے باہر موجود تھی۔ فوٹو : ایکسپریس

تحریک انصاف کے کارکنان نے لندن میں وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے پارک لین کے فلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین شام سے ہی لندن میں وزیراعظم کے صاحبزادے کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے جب کہ اس دوران مظاہرین کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے گو نواز گو اور کرپٹ شریف کے نعرے بھی لگائے۔


تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کے باعث علاقہ مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم کسی بھی نا خوش گوار واقعہ سے بچنے کے لیے لندن پولیس کی بھاری نفری فلیٹ کے باہر موجود تھی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) لندن کی قیادت نے اتوار کو عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Load Next Story