طالبان ہتھیار ڈال دیں ورنہ اپنے امیر جیسے انجام کیلیے تیار ہوجائیں افغان صدر

طالبان معمول کی پرامن زندگی گزاریں، اشرف غنی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ


ویب ڈیسک May 26, 2016
طالبان معمول کی پرامن زندگی گزاریں، اشرف غنی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ، فوٹو؛ فائل

افغان صدر اشرف غنی نے افغان طالبان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر پر امن زندگی گزاریں ورنہ اپنے سابق سربراہ جیسے حشر کے لیے تیار ہوجائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان گروپ کے پاس یہ ایک اور موقع ہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کرکے ہتھیار پھینک دیں اور ایک معمول کی پرامن زندگی گزاریں بصورتِ دیگر ان کا حشر خود ان کی قیادت کی طرح ہوگا۔



افغان صدر کی جانب سے یہ ٹویٹ مبینہ طور پر پاکستانی صوبے بلوچستان میں ہونے والے ایک ڈرون حملے میں مارے جانے افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کے نئے امیر بننے کے بعد سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ نئے طالبان رہنما ہیبت اللہ کا مبینہ آڈیو پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ امن مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں اور جدوجہد کا راستہ جاری رکھیں گے کیونکہ 23 سال سے افغان طالبان نے ہتھیار نہیں ڈالے اور نہ ہی وہ جنگ سے دستبردار ہوں گے۔

دوسری جانب افغان طالبان نے اپنے نئے امیر ہیبت اللہ اخونزدہ کی جانب سے کسی بھی آڈیو پیغام جاری کیے جانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں