بھارتی ریاست بہار میں ہندو تہوار کے دوران بھگدڑ سے18افراد ہلاک

لوگ گنگا پرڈوبتے سورج کی پوجاکرنے جارہے تھے کہ عارضی پل ٹوٹ گیا،مرنے والوںمیں10خواتین اور8بچے ہیں:پولیس.


AFP November 20, 2012
لوگ گنگا پرڈوبتے سورج کی پوجاکرنے جارہے تھے کہ عارضی پل ٹوٹ گیا،مرنے والوںمیں10خواتین اور8بچے ہیں:پولیس. فوٹو: رائٹرز

بھارتی ریاست بہارکے دارالحکومت پٹنہ میں ایک ہندوتہوارکے دوران بھگدڑ مچنے سے 18 افرادہلاک اورایک درجن سے زائدزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لوگ گنگا پرڈوبتے سورج کی پوجاکیلیے جارہے تھے کہ عارضی بنایاگیاپل بچاریوں کا بوجھ نہ سہارسکا اور ٹوٹ گیا۔ اس وقت بھگدڑ مچ گئی،مرنے والوں میں10 خواتین اور8بچے ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعدادبڑھ سکتی ہے کیونکہ بہت سے لوگ لاپتہ بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں