پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس رات کی تاریکی میں لایا گیا پیر پگارا

پیر پگارا نے قوم پرست جماعتوں کے ساتھ ملکر30نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔


Staff Reporter November 20, 2012
پیر پگارا نے قوم پرست جماعتوں کے ساتھ ملکر30نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ف) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی نے اعلان کیا ہے کہ30نومبر کو حکومت سندھ کیخلاف صوبے بھر میں جمہوری اور قوم پرست قوتیں یوم سیاہ منائیں گی۔

یہ یوم سیاہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام اور سندھ اسمبلی میں حکومتی ارکان کے رویے کیخلاف بھرپور احتجاج ہوگا، انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 14 دسمبر کو حیدرآباد میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو اپنی رہائش گاہ راجہ ہائوس پر سند ھ بچائو کمیٹی میں شامل جماعتوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرسندھ بچائو کمیٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ ، ڈاکٹر قادر مگسی ، غلام مرتضیٰ جتوئی ، صفدر سرکی ، شاہ محمد شاہ ، بشیر جان ، ایاز لطیف پلیجو ، ریاض چانڈیو ، صنعان قریشی ، مجیب پیرزادہ ، امتیاز احمد شیخ، سلیم ضیا، خالد محمود سومرو اور دیگر بھی موجود تھے۔

پیرپگارا نے کہا کہ سندھ میں پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس رات کی تاریکی میں لایا گیا، اس طرح جب سندھ کی سب جماعتیں اس کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں تو ہمارے ایک دوست نے تمام سیاسی و قوم پرست جماعتوں سے مشاورت کے بغیر سپریم کورٹ میں اس نظام کے خلاف درخواست دائر کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں