آلودہ پانی کی فراہمی کانوٹس لیاجائےفیض اطباآرگنائزیشن
حیدرآبادکے شہری گیسٹرو سمیت پیٹ کے دیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں،حکیم اجمل
فیض اطبا آرگنائزیشن سندھ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حکیم سید جمیل احمد قادری، پیر شاہ احمد جمال، سید مبارک علی شاہ، پیر سید حشمت علی قادری، حاجی غلام رسول قریشی نے ایک بیان میں شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی یا پھر انتہائی گندے بدبودار پانی کی فراہمی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے واسا حکام کی مذمت کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایک تو پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہری پہلے ہی پریشان تھے کہ اب مضرصحت پانی فراہم کرکے عوام اور بچوں کو گیسٹرو سمیت پیٹ کے دیگر امراض میں متبلا کر دیا گیا ہے لیکن حیرت کا مقام ہے کہ ماہ مقدس ہونے کے باوجود واسا حکام کے کان میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔
انھوں نے محکمہ صحت کے وزیر اور دیگر ذمہ داران کے رویے پر بھی افسوس کا اظہارکیا اورکہا کہ محکمہ صحت کروڑوں روپے ہیپا ٹائٹس،گیسٹرو، ٹی بی، کینسر اور دیگر امراض سے بچائوکیلیے سیمینار اور دیگر پروگرام منعقدکرنے پر خرچ کرتا ہے لیکن اس کے اسباب کو ختم کرنے کے لیے کوششیں نہیںکی جاتیں۔انھوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کے نام پر محکمہ واسا اور محکمہ صحت کے معاملات کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کریں۔