امید ہے پاکستان میں انتخابات وقت پرہونگے برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں 2008ء کے بعد تمام ریاستی ادارے مضبوط ہوئے، ایڈم تھامسن.


INP November 20, 2012
دہشت گردی پرقابو پانے کیلیے اقتصادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے،انٹرویو. فوٹو: قاضی عثمان

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ 2008کے بعدپاکستان میں تمام ریاستی ادارے مضبوط ہوئے ہیں۔

پیرکوایک انٹرویو میں انھوں نے امید ظاہر کی کہ ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے جس سے جمہوریت مزید مستحکم ہوگی۔ برطانوی ہائی کمشنرنے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے اقتصادی سرگرمیاں تیزکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوسراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں