مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹر قاسم سے اظہار یکجہتی کیلئے مکمل ہڑتال

تمام دکانیں، اسکول، کالج، عدالتیں اورسرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند ہیں، گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

تمام دکانیں، اسکول، کالج، عدالتیں اورسرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند ہیں، گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل

مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنماء ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے مکمل ہڑتال ہوئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال بزرگ کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی نے دی ہے جب کہ آزادی پسند رہنمائوں اور جماعتوںکے علاوہ کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس کی حمایت کی ہے۔


مقبوضہ علاقے میں تمام دکانیں، تجارتی مراکز، سکول، کالج، عدالتیں اورسرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند ہیں جب کہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے۔ واـضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے حال ہی میں گزشتہ 20 برس سے زائد عرصے سے غیرقانونی طورپر نظربند ڈاکٹر قاسم فکتو کی رہائی کی عرضداشت خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں تادم مرگ جیل میں رکھا جائے گا ۔
Load Next Story