دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے شہباز شریف

حکومت نے محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کیلیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کی ہے.


November 20, 2012
جلوسوں و مجالس کی سیکیورٹی پر عملدرآمدکیا جائے،وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاسفوٹو :فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے، فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

منتخب نمائندوں کی قومی، ملی اور دینی ذمے داری ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے فعال کردار ادا کریں، ملک دشمن عناصر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں، ارکان اسمبلی، علماکرام اور مشائخ عظام اتحاد، بھائی چارے اور برداشت کے جذبات کو فروغ دیں۔ وہ محرم الحرام کے دوران امن وامان اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ سینئر مشیر سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، چیف سیکریٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ہوم سیکریٹری ، کمشنر لاہور ڈویژن،پولیس و دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کی ہے جس کے تحت علما کرام، ذاکرین اور عوامی نمائندوں کے تعاون سے حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر سیکیورٹی میں مزیداضافہ کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلوسوں کے آغاز اور اختتام کے مقرر کردہ اوقات کی پابندی ہر صورت یقینی بنانی چاہیئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں