امریکا کی افغان طالبان کے نئے امیر کو مذاکرات کی پیشکش

ملا ہیبت اللہ کے سامنے ایک موقعہ ہے کہ وہ امن کی راہ اختیار کریں، معاون ترجمان امریکی وزارت دفاع

امید ہے کہ طالبان کے نئے امیر مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے، مارک ٹونر فوٹو : فائل

SWAT:
امریکا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ طالبان کے نئے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے معاون ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ افغان طالبان کے نئے امیر ملا ہیبت اللہ کے سامنے ایک موقعہ ہے کہ وہ امن کی راہ اختیار کریں اور مذاکرات کے ذریعے حل کی جانب بڑھنے کی سعی کریں۔ انہیں امید ہے کہ طالبان کے نئے امیر مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔


دوسری جانب ملا ہیبت اللہ نے اپنے پہلے آدیو پیغام میں مذاکراتی عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو خود کو افغان کہتا ہو اور اس کے ساتھ مسلمان، مہاجر اور مجاہد بھی کہتا ہو تو وہ کبھی کفار کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، ہم اپنی جان قربان کر دیں گے۔ ملا منصور اختر کا خون ضرور رنگ لائے گا اور طالبان کو فتح نصیب ہو گی، ہم اپنے اسلاف کا غم جنگ میں استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان کی مرکزی شوریٰ نے ملا اختر منصور کی جگہ ملا ہیبت اللہ کو نیا امیر مقرر کیا تھا۔

 
Load Next Story