ٹیم کو ضرورت پڑی تو دورۂ انگلینڈ کے لیے دستیاب ہوں شاہد آفریدی

قومی ٹیم سے اس لیے دور ہوں کیونکہ سلیکٹرز نوجوانوں کو چانس دینا چاہتے ہیں، سابق کپتان


ویب ڈیسک May 26, 2016
اپنی کاؤنٹی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے پر خوش ہوں، شاہد آفریدی فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ اگر دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کو ان کی ضرورت پڑی تو وہ دستیاب ہوں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کے سلیکٹرز نوجوانوں کو موقع دینا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ ٹیم سے دور ہیں اور یہ بہتر ہی ہے کہ سلیکشن کمیٹی انہیں ٹیم سے دور رکھے اور نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو پرکھے۔

بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی توجہ کاؤنٹی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے پر خوش ہیں لیکن اگر ملک کو ان کی ضرورت ہوئی تو دورۂ انگلینڈ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی اس وقت کاؤنٹی کرکٹ کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں اور جمعے کو ہیمپشائر کاؤنٹی کی جانب سے 2011 کے بعد پہلی بار میدان میں اتریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں