وزیرمملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ نے وزارت سے استعفی دے دیا
وزیراعظم کے سامنے کئی مرتبہ علاقے کے مسائل رکھے لیکن انہیں حل نہیں کیا گیا، عبدالحکیم بلوچ
وزیر مملکت برائے مواصلات حکیم بلوچ نے اپنے انتخابی حلقے کے مسائل حل نہ ہونے پر احتجاجاً وزارت سے استعفی دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات حکیم بلوچ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس ارسال کردیا ہے۔ استعفے میں کہا گیا ہے کہ ان کے انتخابی حلقے کےعوام کے بنیادی مسائل حل نہیں کیے جارہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعظم کے سامنے کئی مرتبہ آواز اٹھائی، انہوں نے گزشتہ ماہ وزیر اعظم سے ملاقات میں اپنے حلقے کے مسائل کے بارے میں آگاہ بھی کیا تھا لیکن اس کے باوجود کچھ نہیں ہوا جس کے بعد وہ مجبور ہوکر استعفی دے رہے ہیں اور بحیثیت وزیر ملنے والی سہولیات بھی واپس کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں عبدالحکیم بلوچ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کے واحد امیدوار تھے جو قومی اسمبلی کی نشست جیتنے میں کامیاب ہوئے، ایک سال قبل بھی انہوں نے ان ہی وجوہات کے باعث وزارت سے استعفی دیا تھا تاہم اسے قبول نہیں کیا گیا تھا۔