افغان مہاجرین عزت سے نہ گئے تو انہیں دھکے دے کر نکال دیں گے وزیر داخلہ بلوچستان

جن مہاجرین کو کیمپس میں رہنا تھا وہ نادرا کی مہربانیوں کی وجہ سے ہمارے محلوں تک پہنچ چکے ہیں، سرفراز بگٹی


ویب ڈیسک May 26, 2016
جن مہاجرین کو کیمپس میں رہنا تھا وہ نادرا کی مہربانیوں کی وجہ سے ہمارے محلوں تک پہنچ چکے ہیں، سرفراز بگٹی، فوٹو: آئی این پی

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اب بہت ہوچکا افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا اور اگر وہ عزت سے نا گئے تو بلوچستان میں بسنے والے افراد انہیں خود ہی دھکے دے کر باہر نکال دیں گے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس سی کا بھارتی ایجنسی ''را'' کے ساتھ پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑہے، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، ہم جس سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن این ڈی ایس سی کی کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں تو ہمارے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈز کا اجرا ہمارا بڑا مسئلہ ہے، جن مہاجرین کو کیمپس میں رہنا تھا وہ اب نادرا کی مہربانیوں کی وجہ سے ہماری گلیوں تک پہنچ چکے ہیں، افغان مہاجرین کی وجہ سے ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے لیکن اب بہت ہوچکا انہیں واپس جانا ہوگا، اگر وہ عزت سے نا گئے تو بلوچستان میں بسنے والے تمام افراد انہیں خود ہی دھکے دے کر باہر نکال دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں