اجے دیوگن کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
تشہیری پوسٹر میں ترشول کی توہین کی گئی جس کے باعث ہندؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، درخواست میں مؤقف
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن کے خلاف فلم کے تشہیری پوسٹر میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔
بالی ووڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ''شوے'' کے تشہیری پوسٹر کے جاری ہوتے ہی مصیبت میں پھنس گئے ہیں جس کے بعد اب انہیں قانونی کارروائی کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔
اداکار اجے دیوگن کی فلم ''شوے'' کے تشہیری پوسٹر میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس پر اداکار کے خلاف نئی دلی کے پولیس اسٹیشن میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخوست دائر کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تشہیری پوسٹر میں ترشول کی توہین کی گئی ہے جس کے باعث ہندؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے لہٰذا اداکار کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے بعد مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اجے دیوگن کی فلم ''شوے'' رواں سال 28 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔