کراچی کی لوٹ کھسوٹ بند نہ ہوئی تو عید کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے مصطفیٰ کمال
حکومت وقت سن لے کہ اب اس شہر کے وارث آگئے ہیں، رہنما پاک سر زمین پارٹی
QUETTA:
پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کو بہت لوٹ لیا اور کھا لیا لیکن اب ہم اسے لٹنے نہیں دیں گے اور اگر شہر کی لوٹ کھسوٹ بند نہ ہوئی تو عید کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے 4 سالہ دور میں کراچی کی ترقی گزشتہ 50 سالہ ترقیاتی پروگراموں سے کہیں زیادہ تھی، جب شہر کھودا تو لوگوں کو یقین نہ تھا کہ شہر قائد دوبارہ بنے گا لیکن پھر پاکستان نے دیکھا کہ کراچی شہرکی کس طرح خدمت کی گئی۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی منی پاکستان نہیں بلکہ پورا پاکستان ہے اس کی خدمت پورے ملک کی خدمت ہے، ہم اپنے شہر کو لٹتا نہیں دیکھ سکتے اب ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت سن لے کہ اب اس شہر کے وارث آگئے ہیں ہم کراچی کے وارث ہیں، شہر میں تباہی اور بربادی کا راستہ روکیں گے، کراچی کو بہت لوٹ لیا اور کھا لیا، اب ہم اسے لٹنے نہیں دیں گے، اگر کراچی کی لوٹ کھسوٹ بند نہ ہوئی تو عید کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
پاک سرزمین پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے 50 مشینیں جبکہ عباسی شہید اسپتال میں 38 وینٹی لیٹر مشینیں لگائی تھیں اور آج وہاں دوا تک نہیں ملتی، پورے شہر کے سسٹم کو تباہ کردیا گیا ہے اور کوئی آواز اٹھانے والا نہیں، تعلیم کے حوالے سے یہ شہر پہلے نمبر پر ہوتا تھا لیکن اب نہ تعلیم ہے اور نا ہی کوئی طبی سہولیات ہیں۔