پاکستان کی بقا کو خطرات لاحق ہیں وزیر دفاع خواجہ آصف

امریکا کو واضح پیغام جانا چاہیے کہ اب ڈرون حملے برداشت نہیں کریں گے، خواجہ آصف


ویب ڈیسک May 26, 2016
امریکا کو واضح پیغام جانا چاہیے کہ اب ڈرون حملے برداشت نہیں کریں گے، خواجہ آصف، فوٹو؛ فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان کی بقا کو خطرات لاحق ہیں لہٰذا ایسے وقت میں ہمیں اندرونی چپقلش ختم کرنا ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا ایف سولہ طیارے نہیں دے گا تو کسی اورسے لے لیں گے کیونکہ امریکہ اسلحہ نہ دے کر ہمیں بلیک میل کررہا ہے جب کہ پاکستان کی بقا کو خطرات بھی لاحق ہیں لہٰذا ایسے وقت میں ہمیں اندرونی چپقلش ختم کرنا ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افواج پاکستان نے بہادری اورجرأت سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، امریکا کو واضح پیغام جانا چاہیے کہ اب ڈرون حملے برداشت نہیں کریں گے اور حکومت بھی امریکا کو اس حوالے سے 100 فیصد پیغام دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی واپسی پر سیکیورٹی کے معاملات پر اجلاس ہوگا جس میں بلوچستان میں ڈرون حملے پر بات کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں