چوہدری نثار نے عدالتوں میں كریمنل جسٹس سسٹم كو بہتر بنانے كی منظوری دیدی

وزیر داخلہ نے سمیت فیڈرل كور گروپ تشكیل دینے كی بھی منظوری دے دی۔


ویب ڈیسک May 26, 2016
وزیر داخلہ نے سمیت فیڈرل كور گروپ تشكیل دینے كی بھی منظوری دے دی۔ فوٹو؛ فائل

CARACAS: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عدالتوں سے كمزور استغاثہ اور تحقیقات كی وجہ سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد كی سزاؤں كی كم شرح كو مدنظر ركھتے ہوئے كرمنل جسٹس سسٹم كو بہتر بنانے كی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیكرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عدالتوں سے كمزور استغاثہ اور تحقیقات كی وجہ سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد كی سزاؤں كی كم شرح كو مدنظرركھتے ہوئے كرمنل جسٹس سسٹم كو بہتر بنانے كی منظوری سمیت فیڈرل كور گروپ تشكیل دینے كی بھی منظوری دے دی ہے۔

كور گروپ وفاقی اور صوبائی حكومتوں، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں اور پاكستان میں كرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات كے لیے كام كرنے والی عالمی تنظیموں كے نمائندوں پرمشتمل ہو گا جب کہ اس فیڈرل كور گروپ كی صوبائی سطح پر ذیلی كمیٹیاں بھی تشكیل دی جائیں گی جو پاكستان كے كرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات كے لیے وسیع بنیادوں پر اتفاق رائے سے حل كے لیے فیڈرل كور گروپ كو اپنی سفارشات پیش كریں گی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ تشدد موجودہ كرمنل جسٹس سسٹم میں پائی جانے والی خامیوں كا تقاضا كرتا ہے كہ ریاست كی جانب سے دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر كے قلع قمع كےلیے سخت سزائیں یقینی بنائی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیز ترین اور مدلل اصلاحات كے لیے 4 بنیادی پہلوؤں پر اتفاق رائے ہونا چاہیے جب كہ پولیس، استغاثہ، عدالتیں، قید میں تصحیح، پیرول اور پروبیشن كو ترجیحی بنیادوں پر لیا جانا چاہیے۔

وزیر داخلہ نے نیكٹا كو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیکٹا نیشنل ایكشن پلان كے مینڈیٹ كے مطابق جسٹس سسٹم كے اہم مسئلہ كے حوالہ سے كرمنل جسٹس سسٹم میں جامع اصلاحات كےلیے مربوط كردار ادا كرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |