کراچی میں مون سون بارشوں کے بعدگرمی کی لہر کا خدشہ نہیں رہے گا

رمضان کے پہلے ہفتے میں حبس اورگرمی ہوگی،دوسرے ہفتے سے گرمی کی شدت کم ہوگی، 15جون سے مون سون بارشوں کا امکان ہے


Staff Reporter May 27, 2016
کراچی میں گرمی کی شدیدلہر29 فروری،دوسری اپریل اورتیسری مئی میں آچکی ہیں،شہری رمضان میں احتیاط کریں،ماہرین ماحولیات ۔ فوٹو : فائل

NEW DEHLI: کراچی میں گزشتہ برس کی بنسبت اس سال ماہ رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے سے گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی، شہر میں 15 جون سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جون کے وسط سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے جبکہ رمضان کے پہلے ہفتے میں عوام کو حبس اور گرمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ڈائریکٹر ریجنل میٹرولوجیکل سینٹر کراچی عبدالرشید کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں کچھ کمی ہوئی ہے۔

جس کی وجہ سے 15 جون کے بعد سے کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے سندھ کے دیگر شہروں میں گرمی برقرار رہے گی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ شہر کا درجہ حرارت 36 سے 37 سینٹی گریڈ کے قریب رہا ہے جبکہ 15جون کے بعد سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد کراچی میں گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کا خدشہ ختم ہوجائے گا۔

ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی پہلی لہر29 فروری دوسری اپریل اور تیسری مئی میں آچکی ہے اگر 15جون کے بعد مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا توکراچی کے شہریوں کو رمضان کے پہلے ہفتے میں شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑ ے گا شہری رمضان کے دوران خاص احتیاط کریں دن کے وقت میں گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کریں سحری میں زیادہ پانی پئیں۔

سحر و افطار میں ایسی غذائیں اور پھل کھائیں جس سے جسم میں کیلوریز اور پانی کی کمی پوری ہوسکے ماہرین ماحولیات کے مطابق رواں کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب گزشتہ برس کے مقابلے میں کم ہے جس سے شہریوں کو گرمی اتنی زیادہ محسوس نہیں ہورہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |