قانونی طور پر اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد کے پابند نہیں رانا ثنااللہ

اسلامی نظریاتی كو نسل كی سفارشات پر پنجاب اسمبلی نے مناسب سمجھا تو ترامیم كی جائیں گی، وزیر قانون


ویب ڈیسک May 27, 2016
اسلامی نظریاتی كو نسل كی سفارشات پر پنجاب اسمبلی نے مناسب سمجھا تو ترامیم كی جائیں گی، وزیر قانون، فوٹو؛ فائل

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے كہا ہے كہ اسلامی نظریاتی كو نسل كی سفارشات پر پنجاب اسمبلی نے مناسب سمجھا تو ترامیم كی جائیں گی کیونکہ ہم اس پر قانونی طور پر عمل درآمد كرنے كے پابند نہیں ہیں۔

پنجاب اسمبلی كے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلامی نظریاتی كونسل كی جانب سے ابھی پنجاب اسمبلی كو كوئی سفارشات نہیں بھیجی گئیں اگرانہوں نے سفارشات دیں تو ان كا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور پنجاب اسمبلی كے ایوان نے مناسب سمجھا تو پھر ترامیم كی جائیں گی کیونکہ ہم قانونی طور پر اس پر عمل كرنے كی بھی پابند نہیں ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب حكومت كسانوں كو خوشحال اور ان كی محنت كا صلہ دینا چاہتی ہے،آئندہ چند روز میں كسانوں کے لیے وزیر اعلیٰ 100ارب روپے كے پیكیج كا اعلان كریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |