بیکری تشدد کیس وزیراعلی پنجاب کے داماد علی عمران پر فرد جرم عائد

علی عمران پر الزام ہے کہ ان کے ایما پر 6 پولیس اہلکاروں نے بیکری ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا.


ویب ڈیسک November 20, 2012
علی عمران پر الزام ہے کہ ان کے ایما پر 6 پولیس اہلکاروں نے بیکری ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ فوٹو آئی این پی

بیکری تشدد کیس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران پر فرد جرم عائد کردی گئی.

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ذریعے بیکری ملازم پر تشدد کرانے کے الزام میں عدالت نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران اور 6 پولیس اہلکاروں پر پراسیکیوشن کی جانب سے چارج شیٹ تیار کرنے کے بعد فرد جرم عائد کردی۔

فرد جرم میں علی عمران پر الزام ہے کہ ان کے ایما پر 6 پولیس اہلکاروں نے بیکری ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، عدالت نے مدعی کو اگلی تاریخ پر طلب کرلیا۔

پولیس تفتیش میں علی عمران نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کردیا تھا اور پولیس نے بھی اپنی رپورٹ میں انہیں بے گناہ قرار دیا تھا، واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے داماد علی عمران نے مقامی عدالت سے متعلقہ کیس میں ضمانت کرا رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |