شوٹنگ کے دوران لنگوٹ پہننامشکل تھا سلمان خان

 سیٹ پر گیا تولوگ دیکھتے ہی چلانے لگے تو مجھے لگاگڑ بڑ ہو گئی ہے، سلمان خان


Showbiz Desk May 27, 2016
 سیٹ پر گیا تولوگ دیکھتے ہی چلانے لگے تو مجھے لگاگڑ بڑ ہو گئی ہے، سلمان خان فوٹو : فائل

ادا کار سلمان خان نے اپنی فلم 'سلطان' کی شوٹنگ کا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم کی عکس بندی کے دوران سب سے زیادہ مشکل لنگوٹ پہننے میں ہوئی۔

سلمان نے بتایا کہ پھر انھوں نے لنگی پہنی اور لوگوں کے قریب جاکر انھیں چلانے سے منع کیا۔فلم میں پہلوان کا کردار کرنے والے سلمان خان نے بتایامجھ سے کہا گیا کہ میں جانگیہ پہن کر شوٹنگ کر سکتا ہوں تب میں نے کہا کہ اصلی پہلوان تو لنگوٹ پہنتے ہیں تو میں بھی لنگوٹ ہی پہنوں گا۔سلمان نے مزید کہامیں لنگوٹ پہن کر سیٹ پر گیا تو دیکھا پانچ ہزار لوگ کھڑے تھے اور مجھے دیکھتے ہی 'بھائی بھائی' چلانے لگے تب جاکر مجھے لگا ارے یہ تو گڑ بڑ ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں