جیکی چن نے ایکشن فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ ایکشن اور کامیڈی کے علاوہ عام زندگی کے کردار بھی نبھا سکتا ہوں ، جیکی چن


ویب ڈیسک November 20, 2012
دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ ایکشن اور کامیڈی کے علاوہ عام زندگی کے کردار بھی نبھا سکتا ہوں ، جیکی چن ، فوٹو : رائٹرز فائل

ایکش فلموں کے بے تاج بادشاہ جیکی چن نے ایکشن فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ، "چائنیز زوڈیک" ان کی آخری ایکشن فلم ہوگی ۔

58 سالہ ایکٹر جیکی چن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں سے فلموں میں ایکشن رولز کر کے وہ تھک چکے ہیں اور ان کا جسم عمر کے اس حصے میں مزید ایکشن اسٹنٹس کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔

جیکی چن نے مزید کہا کہ وہ دنیا کو دیکھانا چاہتےہیں کہ وہ ایکشن اور کامیڈی کے علاوہ عام زندگی کے کردار بھی نبھا سکتے ہیں، جیکی چن 1960 سے اب تک سو سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں