حصص مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے بعد محدود تیزی

کاروباری حجم بدھ کی نسبت20.90 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ28 لاکھ 64 ہزار 290 حصص کے سودے ہوئے

کاروباری حجم بدھ کی نسبت20.90 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ28 لاکھ 64 ہزار 290 حصص کے سودے ہوئے فوٹو: آن لائن/فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوایک بارپھراتارچڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پرتیزی کا رحجان غالب رہاجس سے حصص کی مالیت میں 18 ارب36 کروڑ21 لاکھ96 ہزار921 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 41.54 پوائنٹس اضافے سے36540.97، کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس99.29 پوائنٹس بڑھ کر17213.05، کے ایم آئی30 انڈیکس49.10 پوائنٹس اضافے سے 64173.71 اورآل شیئر انڈیکس 64.33 پوائنٹس کے اضافے سے 24824.47 ہوگیا جبکہ اس کے برعکس کے ایس ای30 انڈیکس8.96 پوائنٹس کمی سے 21155.36 ہوگیا۔


کاروباری حجم بدھ کی نسبت20.90 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ28 لاکھ 64 ہزار 290 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار384 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں130 کے بھاؤ میں اضافہ، 227 کے داموں میں کمی اور27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 
Load Next Story