نئی تحقیق سے خوش خوراک لڑکیاں زیادہ ذہین ثابت

کم اور ناقص خوراک کا استعمال بچیوں میں سیکھنے کا عمل متاثر کرتا ہے


ایکسپریس July 22, 2012
کم اور ناقص خوراک کا استعمال بچیوں میں سیکھنے کا عمل متاثر کرتا ہے

آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوش خوراک لڑکیاں زیادہ ذہین ہوتی ہیں جبکہ کم کھانے والی لڑکیوں کی سیکھنے کی رفتار بھی سست ہوتی ہے اور وہ ذہنی و جسمانی لحاظ سے بھی کمزور رہ جاتی ہیں۔

ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق پیدائشی طور پر کم وزن رکھنے والے بچوں کی ذہنی استعداد عام بچوں سے کم ہوتی ہے جب کہ خوراک کم استعمال کرنے والے بچے بالخصوص بچیوں کی یادداشت کمزور ہوتی ہے جب کہ ان میں سیکھنے کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوتا ہے ۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے بچوں کی خوراک کا خاص خیال رکھنا ہوگا جن کا وزن پیدائشی طور پر کم ہوتا ہے ۔آسٹریلوی یونیورسٹی آف موناش ہیلتھ کے ماہرین کی نئی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کم اور ناقص خوراک لینے والی لڑکیوںکی ذہنی سطح کی نشوونما سست رہتی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں