شعیب سڈل کمیشن کومانتےہیں نہ مانیں گے ملک ریاض

ملک ریاض نے کہا کہ انہوں نےسڈل کمیشن کی آئینی و قانونی حیثیت کو چیلنج کیا ہوا ہے


ویب ڈیسک November 20, 2012
ملک ریاض نے کہا کہ انہوں نےسڈل کمیشن کی آئینی و قانونی حیثیت کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ فوٹو رائٹرز

ملک ریاض کا کہنا ہےوہ شعیب سڈل کمیشن کو مانتےہیں نہ مانیں گے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ انہوں نےسڈل کمیشن کی آئینی و قانونی حیثیت کو چیلنج کیا ہوا ہے، گزشتہ روز وہ صرف کمیشن کے سامنے اس لئے پیش ہوئے تھے تاکہ وہ یہ وضاحت کر سکیں کہ انہوں نے کمیشن کے خلاف بیان دے کر توہین عدالت کا ارتکاب نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ارسلان افتخارکیس سے متعلق شعیب سڈل کمیشن کا اجلاس ہوا تھا جس میں ملک ریاض نے اپنے وکیل زاہد بخاری اور قریبی ساتھی احمد خلیل کے ہمراہ پیش ہوکر توہین عدالت کے نوٹس پرکمیشن سے معافی مانگ لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں