سندھ سی این جی اسٹیشنز کی 48 گھنٹے کے لئے بندش کا اعلان

سی این جی اسٹیشنز بدھ کو صبح 9 بجے سے جمعہ کی صبح 9 بجے تک بند رہیں گے۔


ویب ڈیسک November 20, 2012
سی این جی اسٹیشنز بدھ کو صبح 9 بجے سے جمعہ کی صبح 9 بجے تک بند رہیں گے ، فوٹو : پی پی آئی

ISLAMABAD: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کی 48گھنٹے کے لیے بندش کا اعلان کردیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بدھ سے جمعہ تک بند رہیں گے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی اور مطلوبہ گیس پریشر حاصل کرنے کیلیے سی این جی اسٹیشنز بدھ کو صبح 9 بجے سے جمعہ کی صبح 9 بجے تک بند رکھے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں