قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کی ملک کو اسلحے سے پاک کرنے کی قرارداد منظور

مسلم لیگ(ن)جے یوآئی(ف) اوراے این پی نے ایم کیو ایم کی ملک بھر کو اسلحے سے پاک کرنے کی قرارداد کی مخالفت کی


ویب ڈیسک November 20, 2012
ایم کیوایم کی جانب سے ڈاکٹرفاروق ستارنے قومی اسمبلی میں ملک کواسلحے سے پاک کرنے کی قرارداد پیش کی،فوٹو: اے پی پی/ فائل

قومی اسمبلی نے ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کی گئی ملک کو اسلحے سے پاک کرنے کی قرار داد منظور کرلی ۔

قومی اسمبلی کااجلاس یاسمین رحمان کی زیرصدارت شروع ہواجس میں کراچی کی صورتحال پرگرماگرم بحث ہوئی اس موقع پر ایم کیوایم کی جانب سےفاروق ستارنےملک کواسلحے سےپاک کرنےکی قراردادپیش کی جسےمنظورکرلیاگیا۔مسلم لیگ (ن)،جےیو آئی اوراےاین پی نےقراردادکی مخالفت کی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں پھیلے اسلحے سے امن کوخطرہ ہے، حکومت کو ملک کواسلحے سے پاک کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

اس موقع پرفاروق ستارنےایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی سلامتی کوخطرہ ہے،اسلحےپر پابندی لگائی جائےاورغیرقانونی اسلحہ واپس لیاجائے۔وزیرمذہبی امورسید خورشیدشاہ نےکراچی کی صورتحال پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائدکی مثال ایسی ہےکہ انڈاتوڑدواورمرغی چھوڑدوتاکہ وہ پھرانڈادیتی رہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کوالزام تراشی کےبجائےجڑ سےاکھاڑناہوگا۔ہم کبھی عدالتوں پراورکبھی کسی اورپرالزام لگاتے ہیں ۔ہمیں اسلحے کی نرسریاں ختم کرناہوں گی۔

اس موقع پرجےیوآئی (ف)کےسربراہ مولانافضل الرحمان کاکہناتھاٹارگٹ کلنگ کرنےوالوں کی نشاندہی ہوچکی ہےتوپھران کےخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی۔انہوں نے اس موقع پرایوان سے سوال کیا کہ سیاسی جماعتوں کا مسلح ونگ کون بندکرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینیٹ میں بھی کراچی کو اسلحے سے پاک کرنے سے متعلق اے این پی کے سینیٹرشاہی سید کی قرارداد منظورکی گئی تھی جس کے دوران ایم کیوایم نےخیبرپختونخواسمیت اسلحہ بنانے والےعلاقوں کو اسلحے سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس موقع پرسینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیٹرز مصطفی کمال اوربابرغوری نے کہا تھا صرف كراچی كو اسلحے سے پاک كرنا مسئلے كا حل نہيں اگرمسئلے كو مستقل بنیادوں پر حل كرنا ہے تو ملک بھر كو اسلحے سے پاک كيا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں