فردین نے اپنے موٹاپے پر تنقید کرنے والوں کو آڑھے ہاتھوں لے لیا
میرا مذاق اڑانے والے تمام لوگوں کو اس ہفتے کے آخر میں کم از کم کچھ تفریح کا موقع ملا ہے، بالی ووڈ اداکار
PESHAWAR:
بالی ووڈ کے اداکار فردین خان نے موٹاپے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار فردین خان نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ''پریم اگن'' سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم ''نوانٹری'' سے ملی جس کے بعد کئی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکے جب کہ اداکار نے طویل عرصے سے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ ان کا موٹاپا قرار دیا جارہا ہے تاہم اب انہوں نے اپنے اوپر تنقید کر نے والوں کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے۔
فردین خان نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو انہیں کھلا خط لکھ کر جواب دیا ہے۔ اپنے خط میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں اپنی جسامت پر پریشان نہیں ہوں اور نہ ہی مجھے اس پر کسی قسم کی کوئی شرم محسوس ہورہی ہے جب کہ میں اپنے وزن میں کچھ پاؤنڈ اضافے کے بعد زندگی کے خوشگوار دن گزار رہا ہوں ۔
فردین خان کا کہنا تھا کہ میرا مذاق اڑانے والے تمام لوگوں کو اس ہفتے کے آخر میں کم از کم کچھ تفریح کا موقع ملا ہے اب اگر آپ لوگوں کا دل بھر گیا ہو تو اپنی جسامت پر توجہ دوجب کہ اس برے وقت میں اپنے مداحوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکر گزار ہوں لہٰذا ایک بار پھر سب کو بتانا چاہتا ہوں طویل عرصے انتظار کے بعد زندگی کے خوشگوار دن گزار رہا ہوں۔
واضح رہے کہ اداکار فردین خان نے اپنی قریبی دوست نتاشا مادھوانی سے شادی کی ہے اور ان کی 3 سال کی بیٹی ہے۔