کراچی کے مسئلے کا واحد حل آپریشن ہے جس میں فوج کو بھی حصہ لینا چاہئےمنظور وسان

ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتیں شہر میں امن کی خواہاں ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر متفق ہیں، منظور وسان

ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتیں شہر میں امن کی خواہاں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر متفق ہیں، منظور وسان فوٹو: فائل

KARACHI:
وزیر جیل سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی کے مسئلے کا واحد حل آپریشن ہے جس میں فوج کو بھی حصہ لینا چاہیئے۔


کراچی میں اپنے دفتر میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر معدنیات و جیل خانہ جات منظور وسان نےکہا کہ کراچی کے مسئلے کا واحد حل بلا تفریق آپریشن ہے ، انہوں نے کہا کہ سب جماعتیں مانتی ہیں کہ کراچی میں دہشت گرد داخل ہوچکے‎ ‎ہیں لیکن ایم کیو ایم کے اس حوالے سے خدشات‎ ‎درست نہیں کیوں کہ یہ آپریشن 92 جیسا‎ ‎ہرگز نہیں ہوگا۔

منظور وسان نےکہا کہ ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتیں شہر میں امن کی خواہاں ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر متفق ہیں انہوں نے کہا کہ اگرشہر سے ناجائز اسلحہ ختم کرنےکے لئے آپریشن نہ ہوا تو حالات مزید خراب ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔
Load Next Story