اکشے سنیل اور پریش راول فلم ’’ہیرا پھیری ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے

فلم کے تیسرے سیکوئل کے لیے پہلے جان ابراہم، ابھیشیک بچن، سنیل شیٹھی اور پریش راول کو کاسٹ کیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک May 27, 2016
فلم کے تیسرے سیکوئل کے لیے پہلے جان ابراہم، ابھیشیک بچن، سنیل شیٹھی اور پریش راول کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور فلم ''ہیرا پھیری'' کے تیسرے سیکوئل کے لیے اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پریش راول کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کی کامیڈی فلم ''ہیرا پھیری'' 2000 میں ریلیز کی گئی جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹھی ، پاریش راول اور تبو نے مرکزی کردار ادا کیا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جب کہ فلم کی مقبولیت کے بعد دوسرا سیکوئل بھی بنایا گیا جس میں فلم اکشے، پاریش راول اور سنیل شیٹھی نے مرکزی کردار ادا کیا اور فلم نے ایک بار پھر کمائی کے سارے ریکارڈ اپنے نام کیے تاہم رواں سال فلم کا تیسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں فلم کی کاسٹ کو تبدیل کیا گیا تھا لیکن اب ایک بار پھر فلم کی پرانی کاسٹ کوشامل کرلیا گیا ہے۔

پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈ والا نے فلم ''ہیرا پھیری'' کے تیسرے سیکوئل کے لیے سنیل شیٹھی، پاریش راول، جان ابراہم اور ابھیشیک بچن کو کاسٹ کرلیا تھا جس کے بعد فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردی تھی تاہم اداکار جان ابراہم اورابھیشیک بچن کو فلم کی کاسٹ سے الگ کردیا ہے جس کے بعد اکشے کمار کو فلم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ہیرا پیھری کے تیسرے سیکوئل میں اب تینوں اداکاروں کی جوڑی ایک بار پھرشائقین کوہنسی سے لوٹ پوٹ کرے گی جب کہ فلم کی شوٹنگ رواں سال دوبارہ شروع کی جائے گی جس کی ہدایتکاری کے فرائض احمد خان سر انجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔