مریم نواز کی قوم سے وزیراعظم نوازشریف کی صحت کیلیے دعا کی اپیل

سرجری کے بعد وزیراعظم ڈاکٹرز کی ہدایت سے ہی وطن واپس آئیں گے، مریم نواز


ویب ڈیسک May 27, 2016
سرجری کے بعد وزیراعظم ڈاکٹرز کی ہدایت سے ہی وطن واپس آئیں گے، مریم نواز، فوٹو؛ فائل

مریم نواز نے قوم سے وزیراعظم نوازشریف کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعائیں ادویات سے زیادہ مؤثر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہوگی جب کہ لاکھوں لوگ وزیراعظم نوازشریف کے لیے دعاگو ہیں، انشاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے کیوں کہ دعائیں ادویات سے زیادہ موثر ہیں۔





مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کے کئی ٹیسٹ کیے اور کچھ پیچید گیوں کے باعث ڈاکٹرز نے اوپن ہارٹ سرجری تجویز کی جب کہ وزیراعظم سرجری سے قبل 3 روزتک مخصوص ادویات استعمال کریں گے اور سرجری کے بعد ایک ہفتے تک اسپتال میں قیام کریں گے جس کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت سے ہی وطن واپس آئیں گے۔



واضح رہے منگل کو وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔