کراچی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو پولیس ہیڈ آفس کے کنٹرول سینٹر سے منسلک کردیا گیا

بہترومطلوبہ نتائج كے حامل جدید سی سی ٹی وی كیمروں میں اضافے كے لیے كوششیں كی جا رہی ہیں، کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی


ویب ڈیسک May 27, 2016
بہترومطلوبہ نتائج كے حامل جدید سی سی ٹی وی كیمروں میں اضافے كے لیے كوششیں كی جا رہی ہیں، کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی، فوٹو؛ فائل

شہریوں كو بہتر سیكیورٹی كی فراہمی كو یقینی بنانے كے لیے سوك سینٹر میں قائم كمانڈ اینڈ كنٹرول سینٹر كو سینٹرل پولیس آفس میں پہلے سے قائم كمانڈ اینڈ كنٹرول سینٹر سے منسلك كر دیا گیا۔

كمانڈنٹ اسپیشل سیكیورٹی یونٹ مقصود احمد کے مطابق نئے انتظامات كے تحت كراچی كی نگرانی كے نظام كو بہتر بنانے كے لیے سی پی او كمانڈ اینڈ كنٹرول سینٹر كے تحت ایك چھتری تلے لایا گیا ہے جب كہ سوك سینٹر میں قائم كمانڈ اینڈ كنٹرول سینٹر معمول كے مطابق اپنا كام كرتا رہےگا۔ انہوں نے كہا كہ نئے انتظامات كے نتیجے میں قانون شكن، جرائم پیشہ عناصر خاص طور پر سڑكوں پر لوٹ كرنے والوں كی تلاشی اور ان كے فرار كے راستوں كی مؤثر نگرانی كرتے ہوئے ایسی وارداتوں میں ملوث ملزمان كو گرفتار كرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

کمانڈنٹ کے مطابق كراچی میں امن و امان كو یقینی بنانے كے لیے اور بہتر و مطلوبہ نتائج كے حامل جدید سی سی ٹی وی كیمروں میں اضافے كے لیے كوششیں كی جا رہی ہیں۔ مقصود احمد نے کہا کہ غیر مؤثر كیمروں كو بہتر طور پر استعمال میں لانے كے لیے اور دیگر خرابی و نقائص كو دور كرنے كے لیے بھی كوشش كی جارہی ہیں جب كہ پہلے سے فراہم كردہ كیمروں كی دیكھ بھال سے ان كی تعداد بڑھانے اور معیار پر بھی غور كیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔