کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز کی کارروائی 3 دہشت گرد ہلاک

ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک May 28, 2016
ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ترجمان رینجرز - فوٹو: فائل

رینجرز نے منگھوپیر میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جب کہ رینجرز کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیزمواد خودکش جیکٹ، بارود، بال بیرنگ برآمد کرلیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔