سندھ حکومت کا9 اور 10محرم الحرام کو موٹرسائیکل چلانے پرپابندی لگانے پرغور

سندھ حکومت کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگانے کا امکان ہے.


ویب ڈیسک November 20, 2012
یکم محرم الحرام کو بھی کراچی ، کوئٹہ میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

سندھ حکومت 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل چلانے پرپابندی لگانے پر غور کررہی ہے۔


ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگانے کا امکان ہے۔


واضح رہے کہ حکومت سندھ نے 11محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگانے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جسے عدالت نے مستردکردیا۔عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث سندھ حکومت امام بارگاہوں اور مجالس کے گرد و نواح میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کرسکتی ہے تاہم موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی کی صورت میں حکومت کو عام تعطیل کا اعلان کرنا ہوگا ۔


واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کے بعد یکم محرم الحرام کو کراچی اور کوئٹہ میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی تھی تاہم سندھ ہائی کورٹ نے اس پابندی کو معطل کردیا تھا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں