رینجرزاور پولیس کے چھاپے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 10 ملزمان گرفتار

نارتھ ناظم آباد پولیس نے 4 ڈکیت کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔


ویب ڈیسک November 20, 2012
رینجرز نے بلدیہ ٹاون نمبر 7 میں چھاپے مار کر 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی. فوٹو: فائل

JOHANNESBURG: رینجرز اور پولیس نے کراچی میں کئی مقامات پر چھاپے مار کر 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

رینجرز نے بلدیہ ٹاون نمبر 7 میں چھاپے مار کر 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کئی افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔

ایس آئی یو پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھاپہ مارکر 4 ملزمان ناصر، فہیم، امین اور افتخار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان اگست کے مہینے میں ایک کمپنی کی وین سے 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔

نارتھ ناظم آباد پولیس نے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں