ہرطرح کے رول کرنے کے بعدکوئی حسرت نہیں کاجول

 فنکار یہ سوچ کرکام کرے کہ اسکے کام پر تنقید نہ ہوتو یہ اس کی ناکامی ہوگی،اداکارہ


Showbiz Desk May 28, 2016
 فنکار یہ سوچ کرکام کرے کہ اسکے کام پر تنقید نہ ہوتو یہ اس کی ناکامی ہوگی،اداکارہ فوٹو؛ فائل

معروف بھارتی اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے فلم انڈسٹری میں ہیں اور اب تک نٹ کھٹ لڑکی سے لے کر بیوی اور ماں جیسا ہر کردار کرچکی ہیں اب انھیں کوئی بھی کردار کرنے کی حسرت نہیں ہے۔

یہ بات انھوں نے ایک بھارتی جریدے کو انٹرویو میں کہی۔کاجول جو تقریباً پچھلے 18سال سے بالی وڈمیں کامیابی سے سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فنکار اگریہ سوچ کر کام کرے کہ اس کے کام پر تنقید نہ ہو تو یہ اس کی ناکامی ہوگی، فلم بینوں کو اس بات کا مکمل اختیار ہوتا ہے کہ وہ ہمارے کام کا ہرزاویے سے جائزہ لیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ خود کو اس لیے بھی کامیاب ترین اداکارہ سمجھتی ہیں کہ ان کی ہر طرح کا کردار کرنے کی خواہش پوری ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔