ہماراایٹمی پروگرام جنوبی ایشیامیں امن کی ضمانت ہے یوم تکبیر پر وزیراعظم کا پیغام

پاکستان کاایٹمی پروگرام دفاع وطن کو ناقابل تسخیربنانے کیلیے وجود میں آیا، وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک May 28, 2016
یوم تکبیرپرقوم کومبارکبادپیش کرتاہوں، نوازشریف فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نوازشریف نے یوم تکبیرکے موقع پرپوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں یومِ آزادی کی طرح ایک اہم سنگِ میل کے طورپرہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان دنیا کے نقشے پرپہلی مسلم ایٹمی قوت کے طورپرنمودارہوا، یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کوبیرونی خطرات سے بچانے کے لئے اپنی تیاری پوری رکھیں تاکہ کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ کرسکے۔ پاکستان کاایٹمی پروگرام دفاع وطن کو ناقابل تسخیربنانے کے لئے وجود میں آیا اور یہ جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام سے طاقت کا توازن پیدا ہوا جو خطے کو محفوظ بنانے کے لئے ضروری تھا، پاکستان امن پریقین رکھتا ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام جہاں مضبوط ملکی دفاع کی علامت ہے وہاں اس قوم کی غیر معمولی جرأت، استقامت اوربہادری کابھی اعلان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔