امریکی جارحیت کا جواب دے سکتے ہیں شمالی کوریا

خطے میں امریکی پالیسیاں اشتعال کا باعث بن رہی ہیں،ترجمان کورین وزارت خارجہ

خطے میں امریکی پالیسیاں اشتعال کا باعث بن رہی ہیں،ترجمان کورین وزارت خارجہ

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا کے جارحیت کا جواب دے سکتے ہیں ۔وزارت جارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی پالیسیاں خطے میں اشتعال کا باعث بن رہی ہیں ،امرکیہ امن کے نام پر دہشتگردی پھیلانے سے باز رہے ،انھوں نے کہا کہ امریکا کا اشتعال انگیز رویہ ہمیں اپنے جوہری پروگرام کے دوبارہ معائنہ کے لیے مجبور کررہا ہے۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا کے شمالی کوریا کے حوالے سے اشتعال انگیز پالیسی کوریائی خطے میں ایک نئی کشیدگی اور محاذ ارائی کو جنم دے رہی ہے انھوں نے کہا کہ امریکا کا رویہ شمالی کوریا کومجبور کررہا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کا دوبارہ معائنہ کرتے ہوئے اس میں پیش رفت کرے انھوں نے کہا ہے کہ امریکا کے مثبت رویہ کے بغیر کوریائی خطے میں پائیدار امن اور استحکام ناممکن ہوگا۔
Load Next Story