بجٹ میں راہداری کے تمام منصوبوں کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کا فیصلہ

منصوبوں کیلیے قرضوں پر سودکی ادائیگیوں کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کیلیے فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا


Irshad Ansari May 28, 2016
منصوبوں کیلیے قرضوں پر سودکی ادائیگیوں کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کیلیے فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا فوٹو: فائل

 

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2016-17کے وفاقی بجٹ میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم ان منصوبوں کیلیے لیے جانیوالے قرضوں پر سودکی مد میں ہونیوالی ادائیگیوں کو ٹیکس سے چھوٹ دینے سے متعلق آئندہ ہفتے فیصلہ ہوگا۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور چائنیز حکام کے درمیان سی پیک کے منصوبوں کے حوالے سے یہ بات طے ہوئی تھی کہ سی پیک کے منصوبوں پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کی ادائیگی سے متعلقہ امور حکومت پاکستان کی ذمے داری ہے لہٰذا اس کیلیے اب یہ طے پایا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے نجی بینکوں سے جو قرضے جاری کئے جارہے ہیں ۔

ان پرجو سود کی مد میں ادائیگی کی جارہی ہے چائنیز حکام کی جانب سے کہاجارہا ہے کہ قرضوں پر سود کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے جلد فیصلہ ہوجائیگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔