بلوچستان میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹرز بھی بند

احتجاج کے دوران گرفتارکئے گئے 80 کے قریب ڈاکٹروں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک November 20, 2012
پی ایم اے کی جنرل باڈی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا اجلاس سول اسپتال کوئٹہ میں ہواجس میں ہڑتال جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا۔ فوٹو: نسیم جیمز/ ایکسپریس

ڈاکٹرسعید کےاغوا کے خلاف دوسرے روز بھی کوئٹہ میں ڈاکٹرز نے ہڑتال جاری رکھی جس میں پیرامیڈیکل اسٹاف اورنجی اسپتالوں کےڈاکٹرزبھی شامل ہوگئے۔


پی ایم اے بلوچستان کے صدر ڈاکٹر سلطان ترین نےکوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرسعید کی بازیابی تک بلوچستان کے تمام سرکاری اورنجی اسپتالوں میں مکمل ہڑتال جاری رہےگی۔ انہوں نے کہا ایمرجنسی سروسز سمیت تمام او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیڑزبھی غیرمعینہ مدت کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔

احتجاج کے دوران گرفتارکئے گئے 80 کے قریب ڈاکٹروں کو جیل بھیج دیا گیا ہے ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

پی ایم اے کی جنرل باڈی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا اجلاس سول اسپتال کوئٹہ میں ہواجس میں ہڑتال جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا۔

ادھر ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نےبھی بلوچستان میں ڈاکٹروں پرپولیس تشدد اورگرفتاریوں کےخلاف لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمیں احتجاجی مظاہرہ کیا اورڈاکٹرز کی رہائی کے لئے 24 گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |