باکسرعامرخان کا تھرکے عوام کی امداد کیلئے نمائشی مقابلے کرانے کا اعلان

باکسنگ مقابلوں سے حاصل ہونے والی آمدنی تھرکے عوام کو صاف پانی کی فراہمی اوردیگرسہولیات کی فراہمی پرخرچ کی جائے گی۔


ویب ڈیسک May 28, 2016
باکسنگ مقابلے آئندہ ماہ کراچی میں ہوں گے۔ فوٹو:فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان تھر میں قحط سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے آئندہ ماہ کراچی میں نمائشی میچ کا انعقاد کرائیں گے۔

سرکاری ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد باکسر عامر خان پاکستان اور یہاں کے شہریوں سے خاصا لگاؤ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کئی بار پاکستان آچکے ہیں اورخاص طور پر کراچی کے علاقے لیاری میں باکسنگ اکیڈمی میں باکسروں کو مفید مشورے بھی دے چکے ہیں۔ باکسر عامر خان نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی شہریوں سے دلی لگاؤ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے قحط سے متاثرہ تھرکے عوام کے لئے فنڈ ریزنگ میچ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ٹی وی رپورٹ کے مطابق عامر خان آئندہ ماہ 2 جون کو کراچی میں نمائشی باکسنگ میچ کرائیں گے جس میں برطانیہ اورآئرلینڈ کے باکسر حصہ لیں گے۔ باکسنگ مقابلوں سے حاصل ہونے والی آمدنی تھرکے عوام کوصاف پانی کی فراہمی اوردیگربنیادی سہولیات کی فراہمی پرخرچ کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں