آج کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کرنہیں دیکھ سکتا شہباز شریف

28 مئی 1998 کو وزیراعظم نواز شریف نے تمام تر دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے، وزیراعلی پنجاب


ویب ڈیسک May 28, 2016
افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمت و جرات کی نئی تاریخ رقم کی ہے، شہباز شریف:فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے جب کہ آج کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 18 ویں یوم تکبیرکے موقع پراپنے پیغام میں قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی سیاسی اوردفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، پاکستان کے اس تاریخی کارنامے سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا جب کہ یوم تکبیرقومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا تاریخ سازدن ہے، آج کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کرنہیں دیکھ سکتا۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو وزیراعظم نواز شریف نے تمام تر دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے، سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک صفحہ پرہے جب کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمت و جرأت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لئے قربانیاں دی ہیں جنہیں قوم پراموش نہیں کرسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |