امریکا نے بھارت کی نیوکلئیرسپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کردی
نیوکلیئرسپلائرزگروپ ہتھیاروں سے متعلق نہیں اورامید ہے پاکستان یہ بات سمجھتا ہے،مارک ٹونر
امریکا نے ایک مرتبہ پھر بھارت کی نیوکلئیر سپائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کردی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ بھارت میزائل ٹیکنالوجی کےحوالے سے تمام عالمی قوانین کی شرائط پر کاربند ہے اور پاکستان بھی نیوکلیئرسپلائرزگروپ کا رکن بننے کا خواہش مند ہے جب کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں نئے اراکین کی تقرری گروپ کا اندرونی معاملہ ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ نیوکلیئرسپلائرزگروپ ہتھیاروں سے متعلق نہیں بلکہ جوہری توانائی کے پرامن استعمال سے متعلق ہے اورامید ہے کہ پاکستان یہ بات سمجھتا ہے، پاکستان سے دہشت گردوں خاص طورپرطالبان کا تعاقب کرنے کے لئے کہتے رہتے ہیں جب کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون بھی کررہے ہیں۔