وزیراعظم کی عدم موجودگی کے باعث بجٹ 2016 تاخیر کا شکار ہونے کا امکان

کابینہ کی اکثریت رائے نے منظوری دے دی تو بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کو 2 ہفتے بڑھا دیا جائے گا، حکام وزارت خزانہ


ویب ڈیسک May 28, 2016
کابینہ کی اکثریت رائے نے منظوری دے دی تو بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کو 2 ہفتے بڑھا دیا جائے گا، حکام وزارت خزانہ ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث بجٹ 2016 کے تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجٹ کے حوالے سے اہم اجلاس آج ہو گا۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی عدم موجودگی میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بجٹ کی تاریخ کو جون کے دوسرے ہفتے تک لے جانے کے لئے مشورہ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے بجٹ کو 3 جون کو پیش کئے جانے کااعلان کیا گیا تھا۔

آج ہونے والے اجلاس میں شرکا کو وزیراعظم کی عدم موجودگی کے باعث بجٹ کی تاریخ کو آگے بڑھانے کے حوالے سے آگاہ اور مشورہ کیا جائے گا۔ اگر شرکا کی اکثریت نے منظوری دے دی تو بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کو 2 ہفتے آگے بڑھائے جانے کا امکان ہے، دوسری صورت میں بجٹ اعلان کردہ تاریخ کے مطابق 3 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |