آئیوری کوسٹ مظاہرین کے ہاتھوں اقوام متحدہ کا کیمپ نذرآتش 7ہلاک

مظاہرین نے صبح کے وقت کیمپ میں رہنے والوں کا تعاقب کیا ،متعدد زخمی


ایکسپریس July 22, 2012
مظاہرین نے صبح کے وقت کیمپ میں رہنے والوں کا تعاقب کیا ،متعدد زخمی۔ فائل فوٹو

آئیوری کوسٹ میں مظاہرین کی جانب سے اقوام متحدہ کے کیمپ کو آگ لگا نے سے کم ازکم 7 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ مغربی آئیوری کوسٹ میں واقع اقوام متحدہ کے پروٹیکٹڈ کیمپ برائے شہریاں کو بپھرے ہوئے مظاہرین نے نذر آتش کردیا جس سے کم ازکم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہونے سے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

اقوام متحدہ نے کیمپ پر حملہ کو گذشتہ رات قریبی قصبہ ڈیوکوبو میں ڈاکے کے دوران 5 افراد کی ہلاکت کا بدلہ قرار دیا ہے ۔ کیمپ کے منتظمین کے مطابق مظاہرین صبح کے وقت آئے اور کیمپ تک ہمارا تعاقب کیا اور کیمپ کو آگ لگا دی۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ مظاہرین نے میری آنکھوں کے سامنے تین افراد کو ہلاک کردیا جس کے بعد میں وہاں سے پنے بیٹے کے ہمراہ بھاگ گیا۔ ایک اورعینی شائد نے دوپہر کے بعد کیمپ دیکھنے کے بعدکہا کہ اس نے وہاں 8 لاشیں گنیں جو کہ جھلسنے سے ناقابل شناخت ہوچکی تھیں۔

اسپتال کے ذرایع نے بتایا کہ کیمپ سے 40 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جن میں سے زیادہ ترکو جلنے سے زخم آئے تھے اور5 کو گولی ماری گئی تھی۔ عالمی ادارے نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور آئیوری کوسٹ کی حکومت سے صورتحال پر قابو پانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کے لیے کہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں