صدرآصف زرداری نے پاک بھارت ویزہ معاہدے کی توثیق کردی

پاک بھارت ویزہ معاہدے کے تحت 6 ماہ کے ویزے کے حامل افراد کو 5 شہروں میں داخلے کی اجازت ہوگی ۔


ویب ڈیسک November 20, 2012
پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 اکتوبر کو نیا ویزہ معاہدہ طے پایا تھا. فوٹو: فائل

لاہور:

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ویزہ معاہدے کی توثیق کردی۔


ایوان صدر کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ ہونے والے پاک بھارت معاہدے پر عملدرآمد کی توثیق کردی ہے ۔


پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 اکتوبر کو ویزہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے شہریوں کو سفارتی ، غیر سفارتی اور سرکاری ویزے جاری کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کےعوام اپنے رشتے داروں اور دوستوں سے ملاقات کے لئے بھی ویزے لے سکیں گے۔


پاک بھارت ویزہ معاہدے کے تحت 6 ماہ کے ویزے کے حامل افراد کو 5 شہروں میں داخلے کی اجازت ہوگی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کو صرف 3 شہروں میں جانے کی اجازت حاصل تھی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |