ولی محمد کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاونت کرنے والے 2  اہلکار گرفتار

گرفتارکئے جانے والے ایک اہلکار کا تعلق نادرا اور ایک کا لیویز سے ہے۔


ویب ڈیسک May 28, 2016
گرفتارکئے جانے والے ایک اہلکار کا تعلق نادرا اور ایک کا لیویز سے ہے۔ فوٹو:فائل

امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے طالبان سربراہ ولی محمد عرف ملا منصور کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاونت کرنے والے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ولی محمد کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاونت کرنے والے لیویز اہلکار عزیز احمد اور نادرا اہلکار رفعت اقبال کو گرفتار کرلیا۔ نادرا اہلکار رفعت اقبال پر الزام ہے کہ 2001 میں جب وہ کوئٹہ میں تعینات تھے تو اس دوران انہوں نے ولی محمد کا شناختی کارڈ جاری کیا اور اس میں ان کی معاونت بھی کی جب کہ لیویز اہلکار عزیز احمد نے ولی محمد کی شناختی تصدیق کی۔

ذرائع کے مطابق نادرا اہلکار رفعت اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا جسے ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا جب کہ لیویز اہلکار عزیز احمد لیویز میں بطور رسالدار میجر تعینات تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔