ریلوے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا

ریلوے افسران پر جعلی کمپنی بنا کر کروڑوں روپوں کے جعلی ٹھیکے دینے کا الزام ہے، نیب


ویب ڈیسک May 28, 2016
ریلوے افسران پر جعلی کمپنی بنا کر کروڑوں روپوں کے جعلی ٹھیکے دینے کا الزام ہے، نیب۔ فوٹو:فائل

نیب نے ریلوے میں اسٹیل کے ٹھیکوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے دیگر اداروں کی طرح ریلوے میں بھی کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، نیب ذرائع کے مطابق ریلوے کے کئی افسران پر اسٹیل کے ٹھیکوں میں من مانی کمپنیوں کو ٹھیکے دے کر کرپشن کرنے کا الزام ہے، نیب نے ایک بڑے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے جس میں ریلوے کے ایکسئین واصف اکرام پر جعلی کمپنی بنا کر کروڑوں روپے کے ٹھیکے اپنی ہی کمپنی کو دینے کا الزام ہے۔

نیب نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کمپنی کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا جب کہ واصف اکرام کے حوالے سے ریلوے کے دیگر افسران کے بیانات بھی قلمبند کرلئے گئے ہیں۔ نیب حکام کی جانب سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تمام افسران کے بینک اکاؤنٹس اور کمپنیوں کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔