پرینیتی چوپڑا اپنی نئی فلم میں ہاتھ سے رکشہ کھینچیں گی

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی نئی آنے والی فلم ’’میری پیار بندو‘‘ کی شوٹنگ کلکتہ میں جاری ہے


ویب ڈیسک May 28, 2016
اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی نئی آنے والی فلم ’’میری پیار بندو‘‘ کی شوٹنگ کلکتہ میں جاری ہے، فوٹو:بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی نئی آنے والی فلم ''میری پیاری بندو'' میں ہاتھ سے رکشہ کھینچتے نظر آئیں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے فلمی کیرئیر کا آغاز2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ''لیڈیر ورسز رکی بحل'' سے کیا لیکن شہرت انہیں فلم ''عشق زادے'' سے ملی جس کے بعد کوئی بڑی فلم دینے میں ناکام ثابت ہوچکی ہیں جب کہ طویل عرصے بعد اداکارہ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا کی نئی آنے والی فلم ''میری پیار بندو'' کی شوٹنگ کلکتہ میں جاری ہے جہاں انہوں نے رومانوی مناظر کی عکس بندی کے دوران مقامی بنگالی سائیکل رکشہ سواری کو ہاتھ سے کھینچ کر سب کو حیران کردیا ہے جس کے بعد وہ فلم میں اداکار آیوش مان کھرانہ کو ہاتھ رکشہ سے کھینچتی نظرآئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔