چیف جسٹس پاکستان کا قیمتی گھوڑے اور بکرے کا تحفہ لینے سے انکار

تحفہ قبول نہیں کرسکتا لیکن تحفےمیں دیے گئے گھوڑے کے ساتھ تصاویر بنوا کر ڈرائنگ روم میں لگواؤں گا، چیف جسٹس


ویب ڈیسک May 28, 2016
تحفہ قبول نہیں کرسکتا لیکن تحفےمیں دیے گئے گھوڑے کے ساتھ تصاویر بنوا کر ڈرائنگ روم میں لگواؤں گا، چیف جسٹس - فوٹو: ایکسپریس

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے لاڑکانہ بارایسوسی ایشن کے صدرسرفرازجتوئی کی جانب سے عربی نسل کا گھوڑا اور بکرا تحفے میں لینے سے انکار کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شریک ہوئے جہاں لاڑکانہ بارایسوسی ایشن کے صدرسرفرازجتوئی نے چیف جسٹس کوعربی نسل کا گھوڑا اور بکرا تحفے میں دیا جس پر چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا کہ تحفے میں ملنے والا بکرا بہت خوبصورت ہے لیکن بحیثیت چیف جسٹس 10 ہزار روپے سے زائد مالیت کا تحفہ قبول نہیں کرسکتا اور بکرے کو سنبھالنا میرے بس کی بات نہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر بکرا لے گیا تو سپریم کورٹ نہیں چلا سکتا، ہروقت خیال رہے گا بکرے کو دانا ملا ، چرانے گیا یا نہیں گیا لیکن تحفےمیں دیے گئےگھوڑے کے ساتھ تصاویربنوا کر ڈرائنگ روم میں لگواؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں