وزیراعظم کا لندن سے حکومتی امور چلانے کا فیصلہ اقتصادی کونسل اور کابینہ کا اجلاس طلب

وزیراعظم نوازشریف نے پیر کے روز کابینہ کا بجٹ اجلاس طلب کرلیا جس کی صدارت وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے، ذرائع


ویب ڈیسک May 28, 2016
وزیراعظم نوازشریف نے پیر کے روز کابینہ کا بجٹ اجلاس طلب کرلیا جس کی صدارت وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے، ذرائع، فوٹو؛ فائل

NEW DELHI: وزیراعظم نوازشریف نے لندن سے ہی حکومتی امور چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت انہوں نے پیر کو اقتصادی کونسل اوروفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس طلب کرلیا اور اس کی صدارت وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے۔



ترجمان وزیراعظم ہاؤس کےمطابق وزیراعظم نے لندن سے ہی حکومتی امور چلانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم لندن سے ریاستی امور کی نگرانی کررہے ہیں اور ان کی معاونت پرنسپل و ملٹری سیکریٹری کررہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ریاستی امور چلانے میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہورہی، روز مرہ کے ملکی معاملات چلانے میں کسی بھی طرح کا تعطل نہیں، وزیراعظم وفاقی وزرا اور کابینہ ارکان سے مسلسل رابطے میں ہیں جب کہ انہیں ملکی حالات سے بھی مکمل طور پر آگاہ رکھا جا رہا ہے۔



ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف نے پیر کو قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس طلب کرلیا ہے جب کہ وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے اور ویڈیولنک پر ہی آئندہ بجٹ کی بھی منظوری دیں گے۔



ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وفاقی بجٹ 3 جون کو ہی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستانی ہائی کمیشن میں ویڈیو لنک پراجلاس کی صدارت کریں گے جس کے انتظامات اور حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا غیررسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی امور سے متعلق اہم قانونی وآئینی امور بھی زیرغور آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں